ندن: ماہرین چشم نے آنکھ میں موتیے کے مرض میں مبتلا افراد کے لیے ایسے آئی ڈراپس تیار کرلیے ہیں جس سے بغیر آپریشن موتیے کا علاج ممکن ہوسکے گا۔

| 0 comments

موتیے کا علاج صرف آپریشن کے ذریعے ہے جس میں نشتر کے ذریعے آنکھوں کا موتیا نکالا جاتا ہے اور ہر سال لاکھوں افراد اس علاج سے گزرتے ہیں لیکن اب ایک سائنسی جریدے کے مطابق سائنسدانوں نے لینوسٹیرول نامی ایک ایسے قدرتی مالیکیول کا آئی ڈراپر تیار کیا ہے جسے آنکھ میں ڈالا جائے تو موتیا سکڑتا چلا جاتا ہے۔

اس لینوسٹیرول دوا کو 2 ایسے کتوں پرآزمایا گیا جن میں قدرتی طور پر موتیا کا مرض موجود تھا اور 6 ہفتوں تک استعمال کے بعد ان میں موتیا کم ہوا اور دھندلاہٹ بھی کم ہوتی گئی جس کے بعد ماہرین اس پر مزید تحقیق کے لیے پر امید ہیں،بعض ماہرین کا خیال ہے کہ انسانوں پر لینوسٹیرول کے علاوہ دیگر مالیکیولزبھی آزمانے چاہئیں تاکہ بغیر جراحی موتیا جیسے اہم مرض کا خاتمہ کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ موتیا کا مرض پسماندہ ممالک میں عام طور پر پایا جاتا ہے جس کے باعث ان ممالک میں بیشتر افراد نابینا ہوجاتے ہیں۔

Leave a Reply

Required fields are marked *.