July 25, 2015
by PharmaReviews
0 comments

اوٹاوا: ایک دن میں 2 گھنٹے سے زائد فیس بک،ٹوئٹراورانسٹاگرام پروقت صرف کرنا بچوں کی دماغی صحت کے لئے انتہائی نقصان دہ ہوتا ہے اوراس سے حافظہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

کینیڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر دن میں 2 گھنٹے سے زائد صرف کرنے سے بچوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اوران میں خودکشی کا رجحان بھی پیدا ہوسکتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کے معمولات پر نظررکھتے ہوئے انہیں زیادہ دیر تک سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر وقت گزارنے سے روکیں اور انہیں صحت مندانہ سرگرمیوں جیسے کھیل اور ورزش کی جانب راغب کریں اس طرح نہ صرف ان کی صحت پر پڑنے والے مضر اثرات کو روکا جاسکتا ہے بلکہ ان کی تعلیمی کارکردگی میں بھی بہتری آسکتی ہے۔

ماہرین کی جانب سے کیے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ 13 سے 19 سال تک کی عمر کے ایسے بچے جو فیس بک اور ٹوئٹر وغیرہ سے منسلک ہیں ان میں دیگر بچوں کے مقابلوں میں نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہونے کے زیادہ مواقع ہوتے ہیں جب کہ ان کی سیکھنے کی صلاحیتوں میں بھی کمی ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر چیز کا صحیح اور غلط استعمال کیا جاسکتا ہے تاہم  ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں کی صحیح طریقے سے رہنمائی کی جائے او انہیں اعتدال کے راستے پر گامزن کیا جائے۔

July 25, 2015
by PharmaReviews
0 comments

ممبئی: بلند فشارِخون یا بلڈ پریشر کا مرض ایک خاموش قاتل قرار دیا جاتا ہے جس میں خون کی رگوں پر خون کا دباؤ بڑھتا ہے جس کے نتیجے میں امراضِ قلب سمیت  فالج اور دیگر جان لیوا امراض جنم لیتے ہیں۔

طبی ماہرین ہائی بلڈ پریشر کو قابو کرنے کے لیے بعض گھریلواشیا تجویزکرتے ہیں جو قدرتی طور پر بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتی ہیں اور آپ کو خطرناک امراض سے بچاتی ہیں لیکن ان اشیا کے استعمال سے پہلے اپنی معالج سے رجوع ضرور کریں تاکہ آپ کسی نقصان سے بچ سکیں۔

سرخ گوشت بمقابلہ سفید گوشت:

بلڈ پریشر کے مریض سرخ گوشت مثلاً گائے اور بکرے کے گوشت سے پرہیز کرتے ہوئے مرغی اور مچھلی استعمال کریں جنہیں سفید گوشت بھی کہا جاتا ہے جب کہ ایسے افراد مرغی اور مچھلی کے ساتھ سبزی کا زیادہ استعمال رکھیں جو ان کے لیے مفید ہے۔

لہسن:

لہسن میں موجود کئی قدرتی اجزا بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتے ہیں اور خون میں کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتے ہیں لہٰذا اس کا استعمال بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔

 شہد اور پیاز:

ایک کپ میں پیاز کے رس میں 2 چمچ شہد ملائیں اور اسے روز کا معمول بنائیں اس عمل سے آپ اپنے بلڈ پریشر کو قابو میں رکھ سکتے ہیں۔

کڑھی پتے:

کڑھی پتوں میں کئی بیماریوں کا علاج ہے۔ ایک کپ پانی میں 4 سے 5 کڑھی پتے ابالیں اور اسے پی لیں اس سے بہتر محسوس کریں گے۔

چقندر کا رس:

چقندر کا رس بلڈ پریشر کو قابو میں رکھتا ہے اس لیے سلاد وغیرہ میں بھی چقندر کا استعمال بلڈپریشر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ہے جب کہ چقندر خون بنانے میں بھی مدرگار ثابت ہوتا ہے۔

July 25, 2015
by PharmaReviews
0 comments

کھٹمنڈو: نیپال کے ایک گاؤں ہوکسے کے قریباً تمام افراد گردہ مافیا دھمکیوں اوردھوکہ دہی کے باعث اپنے گردوں سے محروم ہوچکے ہیں۔

نیپال کے اس گاؤں میں منڈلانے والے اعضا فروش غریب دیہاتیوں کو لبھا کرجنوبی بھارت لے جاتے ہیں جہاں آپریشن کے بعد ان کا ایک گردہ نکال دیا جاتا ہے۔ کہانیاں تراشنے والے گردہ فروش گاؤں کے سادہ لوگوں سے کہتے ہیں کہ انسان کے لیے صرف ایک گردہ کافی ہوتا ہے اور دوسرا گردہ کچھ دنوں بعد دوبارہ اُگ آتا ہے اسی طرح ان جعل سازوں نے ایک ایسی خاتون کو بھی بے وقوف بنایا جس کا گھر نیپال میں آنے والے حالیہ زلزلے میں تباہ ہوچکا تھا، یہ جعل ساز اس خاتون کو 10 سال

نیپال میں ہرسال غیرقانونی طور پر 7 ہزار گردے فروخت کیے جاتے ہیں اور گردہ مافیا کئی مواقع پر لوگوں کو اغوا کرکے ان کا گردہ نکالتے ہیں یا پھر کسی اور آپریشن کی آڑ میں ان کا گردہ ہتھیالیتے ہیں اس کے ساتھ بعض لوگوں کو قتل بھی کردیا جاتا ہے اور وہ گردہ دینے والے کے مقابلے میں 6 سے 8 گنا زائد رقم امیر افراد سے وصول کرتے ہیں۔

گردہ مافیا نے ایک نیپالی باشندے کو نشہ آور دوا پلا کر اس کا گردہ نکال لیا جس کے بعد اسے 3 ماہ بعد صرف 150 ڈالر رقم فراہم کی گئی، نیپال میں گردہ مافیا کی ان وارداتوں کے بعد حکومت نے سکیورٹی فورسز کو اس جرم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے جس کے بعد کچھ عناصر کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

سے گردہ فروخت کرنے پر قائل کررہے تھے تاہم اب مجبوری کے باعث خاتون نے اپنا گردہ 2 ہزار ڈالر میں فروخت دیا۔

July 10, 2015
by PharmaReviews
0 comments

Biennial Conference entitled “Pharmacy As Profession: Challenges and Opportunities in the new Scenario” is planed to be held on August 21-23 at Baragali Summer camp, University of Peshawar.

We are writing to you as a friend and supporter of Pharmacy Profession and to invite you to sponsor our upcoming conference entitled ” Pharmacy As Profession: Challenges and Opportunities in the new Scenario” being held on August 21-23 at Baragali Summer camp, University of Peshawar.

Our Biennial conference is an event that brings people together for professional support, education and inspiration. Our activities have progressed over the years and at this, our 5th gathering, we are expecting attendance of more than 200 participants from all over the country.
At the same time, we want to make the conference itself an absolutely memorable event. We are pleased that acclaimed keynote speakers are available and have agreed to come and give talks on various aspects of Pharmacy Profession. This conference, aside from providing a way to exchange new hard-won knowledge and experiences, develop new ideas and bravely overcome challenges in the way of creating new value based on science, also provides a wealth of opportunities – generating new ideas and gathering knowledge valuable in your current and future endeavors.

In this regard, we proudly invite you to sponsor this Galaxy of Professionals. Your contribution will be duly acknowledged in our promotional materials as well as at all appropriate occasions. Representatives from your organization are more than welcome to be our valuable guests. We will gratefully receive your contribution in the form of Crossed Cheque in the name of Coordinator Seminars, A/C No.100-5529-4, UBL, Peshawar University Campus Branch.
Thank you very much in anticipation.
Sincerely,

Prof. Dr. Muhammad Saeed
Chairman,
Department of Pharmacy,
University of Peshawar.

Prof. Dr. Fazal Subhan Organizing Secretary