Pakistan Pharmacist Association’s Election – 2023

| 0 comments

Pharmaceutical Review (Staff Reporter). The acting president of Pakistan Pharmacist Association (PPA) and chairman Grand Pharmacist Alliance PPA declared his official statement regarding the fake election 2023 as under,

محترم فارما سسٹ بھائیوں اور بہنوں!
ادویات و صحت انسانی زندگی کا بنیادی جزو ہے اور فارماسسٹ اس شعبے کا ناگزیر اور اہم حصہ ہیں۔جس کے بغیر اس نظام کے تقاضےکسی صورت نہیں پورے کئے جاسکتے۔ مگر بد قسمتی سے ہماری بہادر اور عظیم برادری پرگذشتہ تین دہایئوں سے ایک مخصوص سرکاری اور حکومتی ٹولہ مسلط ہے۔ جسے ہم کانفرنس مافیا، سرکاری بدمعاش، گلوبٹ اور قبضہ گروپ کے ناموں سے جانتے اور پہچانتے ہیں۔ جوپاکستان کے تقریبا ایک لاکھ فارما سسٹو ں کی بجائےاپنے ہی چند ارکان کی رائے دہی سے پوری برادری پر مسلط ہو جاتے ہیں۔ یہ لوگ دشمن قوتوں کی نمائندگی اور حکومت کی ذیلی تنظیم یا “بی “ٹیم کی طرح کام کرتے ہیں۔ اور فارماسسٹوں کے خلاف ہر مکروہ کام کا ساتھ دیتے ہیں۔ یہ لوگ سرکاری افسران اور وزرا کی چاپلوسی ، حکومت کے سامنے سجدہ ریز اور ایسٹیبلشمنٹ کےآگے لیٹ جاتے ہیں۔ اپنے شخصی اور ذاتی مفادات کیلئے پوری برادری کو قربان کرنے پر آمادہ ہو جاتے ہیں۔اب اسی ٹولے نے اس ما ہ اپنے گروپ کےاندرونی انتخابات کو پاکستان فارماسسٹ اسوسی ایشن سے منسوب کرکے قوم کو دھوکہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہو ر کی ایک کاروباری شخصیت کو ورغلا کر انتخابی نگران بنا ڈالا ہے۔ اور ایک نرالہ ڈرامہ رچانے کی کوشش کی ہے۔ لیکن ہم اس غنڈہ گردی کو سختی سے مسترد کرتے ہیں۔ دھونس اور دہاندلی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں۔انکے غیر اخلاقی اور غیر قانونی طرز عمل اور طریق کار کو ناپسند کرتے ہیں۔ اس سرکاری بدمعاشی اور مکروہ شیطانی فعل سے بیزاری کا اظہار کرتے ہیں۔ اور بڑے ادب سے انکے گھناونے کھیل کو کلی طور پر مسترد کرتے ہیں۔
آخر میں ہم فارماسسٹ بھایئوں اور بہنوں کوحقیقی طریق کار وضع کرنے کی نوید دیتے ہیں۔عظیم قومی راہنما جنا ب عمران خان کی بیداری کی تحریک میں آزادی و خودمختاری کی خبر دیتے ہیں۔ اپنی برادری کی صحیح نمائندگی کا حقیقی لائحہ عمل متعارف کرانے کی خوشخبری دیتے ہیں۔ اپنے رب کی کبریائی اور نبی ﷺ کی غلامی کا اعلان کرتے ہیں۔دنیا کی ہر جعلی خدائی کو اپنے پاوں کی نوک پہ رکھتے ہیں۔ اور بہت جلد قابل عمل انتخابی طریق کار وضع کرینگے۔ جس میں پاکستان کا ہر فارماسسٹ بغیر کسی رجسٹریشن ڈرامے کے اپنا قانونی حق رائے دہی استعمال کر سکے گا۔ الیکٹرانک طریق کار سے بآسانی، گھر بیٹھے اور بغیر کسی سیاسی، معاشی ، دفتری اور سرکاری دباو سے اپنا ووٹ دے سکے گا۔ انشا اللہ
آپکا خیر اندیش،

: عبوری صدر-پاکستان فارماسسٹ اسو سی ایشن۔
پاکستان فارما سسٹ اسوسی ایشن۔
https://pakistanpharmacistsassociation.com
info@pakistanpharmacistsassociation.com

چئرمین گرینڈ فارماسسٹ الائینس۔

Leave a Reply

Required fields are marked *.