کراچی: ماہرین طب نے کہاہے کہ روزے رکھنے سے انسان مختلف بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے اور صحت کے مسائل میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔

| 0 comments

 

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیاکے ان ملکوں میں سرفہرست ہے جہاں صحت کے مسائل کوزیادہ اہمیت نہیں دی جاتی، کم کھانے سے اچھی صحت برقرار رہتی ہے جبکہ عام دنوں میں غیر ضروری چیزیں کھانے سے جسم میں چربی بننے کا عمل شروع ہوجاتاہے،روزے رکھنے سے انسان کامعدہ معمول سے کم کام کرتا ہے اور وزن میں بھی نمایاں کمی واقع ہوتی ہے رمضان المبارک میں سحر وافطار کے وقت اعتدال سے کھاناکھائیں ، دل اور شوگر کے مریضوں کوتلی ہوئی چیزیں کھانے سے پرہیز کرنا چاہیے ۔

شوگرکے مریض سحرکے اوقات میں معالجین کے مطابق دوائیں استعمال کرکے روزہ رکھ سکتے ہیں تاہم روزے کے دوران ان مریضوں کواپنی دوائیں سحراورافطارکے فوری بعدلینا چاہئیں ،شوگرکامریض اپنے معالج کے مشورے اورسحر وافطار میں شوگرچیک کرکے روزے رکھ سکتا ہے،شوگرکے وہ مریض جوکم رسک گروپ میں شامل ہیں وہ احتیاط اوراپنے معالج کے مشورے ورہنمائی سے روزے رکھ سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Required fields are marked *.